اسلام آباد (نمائندہ جنگ) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ ایدھی سینٹر ٹھٹھہ کا دفترسول جج کے حکم پر بند کیا گیا ہے ، وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ سول جج ٹھٹھہ کی عدالت میں رٹ دائر ہوئی تھی، ڈسٹرکٹ جج ٹھٹھہ نے اس رٹ پر فیصلے کو معطل کردیا تھا۔ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ایدھی والوں سے رابطہ میں ہے، بلڈنگ موجود ہے تو اپنا سنٹر شفٹ کرلیں ،حکومت وہ بلڈنگ دینے کو تیار ہے، ایدھی سینٹر نے جواب نہیں دیا یا وہ قانونی چارہ جوئی کر رہے ہوں گے،میں نے ذمہ لیا تھا اس لئے ایوان کو آگاہ کر رہا ہوں۔