راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ روات پولیس نے ایک فلیٹ پرچھاپہ مارکرتین عورتوں اورپانچ مردوں کوبدقماشی کے الزام میں گرفتارکرلیا۔سب انسپکٹر سرمدالیاس نے بتایاکہ مخبرخاص نے اطلاع دی کہ خواجہ ہائیٹ فلیٹ نمبر3فلورنمبر3فیزسیون میں مردوعورتیں بدقماشی میں مصروف ہیں جس پردیگرملازمین کے ہمراہ مذکورہ فلیٹ پرریڈکیاگیاجہاں تین عورتیں اورپانچ مرد فحاشی پھیلانے میں مصروف تھے جن کے نام وپتے دریافت کرنے پرابراہیم خان، عمرآزاد ،خالد،عبدالرحمٰن ،فہیم صدیق ،کرن شہزادی ،نفیسہ نواز،اوراسماء معلوم ہوئے ۔ملزموں نے دریافت کرنے پربتایاکہ مذکورہ فلیٹ کرن شہزادی عرف صائمہ کاہے۔ روات پولیس نے ملزموں کوگرفتارکرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔