• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجر خان کے عوام آج بھی بنیادی حقوق سے محروم ہیں، چوہدری اعظم

وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) گوجر خان کے عوام آج بھی بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔ پاکستان میں جمہوریت پر سرمایہ داروں، وڈیروں، کرپٹ افراد کا قبضہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار اوورسیز رتالہ وینو آرگنائزیشن کے چیئرمین چوہدری محمد اعظم نے برطانیہ واپس آنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری محمد اعظم نے کہا، پاکستان ایک خوب صورت زرعی ملک ہے۔ ہمارے پاس وسائل کی کمی نہیں ہے، المیہ یہ ہے ہمارے سرکاری ادارے قوم کے ساتھ مخلص نہیں۔ بجٹ میں تعمیر و ترقی کے منصوبوں کے لیے فنڈز رکھ دیے جاتے ہیں، مگر وہ فنڈز جمہوریت کے منتخب نمائندے اور بیورو کریسی کی کالی بھیڑیں پہ پیسہ آپس میں رشوت کی شکل میں بانٹ لیتی ہیں۔ چوہدری محمد عظیم نے کہا میرے حلقے میں روڈ، ہسپتال، بجلی، محکمہ ہیلتھ، تعلیمی صورتحال انتہائی قابل رحم ہے۔ دریائی نالوں پر چھوٹے ڈیمز تعمیر کرنے کے لیے پنجاب گورنمنٹ تعمیر کے لیے فنڈز مہیا نہیں کررہی۔ ان کی ابتدائی رپورٹ بن چکی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف تحصیل گوجر خان کا دورہ کریں اور عوام کے مسائل سنیں کہ وہ کیا کہتے ہیں۔ مگر افسوس ہے کہ ان کی کابینہ کے کسی بھی وزیر نے ہمارے حلقہ کا دورہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا اگر حکومت ان بڑے بڑے دریائی نالوں پر ڈیم تعمیر کردے۔ ہی علاقہ خوراک و دیگر ضروریات زندگی سے مالا مال ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا پنجاب گورنمنٹ گوجر خان کے مسائل کے حل کے لیے کمیشن قائم کرے۔
تازہ ترین