کوئٹہ میں چھاتی کے سرطان سے متعلق ایک آگہی سیمینار کا اہتمام کیا گیا، خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور برسٹ کینسر سے متعلق آگہی حاصل کی۔
بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال کوئٹہ میں شعبہ اونکولوجی کے زیر اہتمام چھاتی سرطان سے آگہی کا ہفتہ منایا جارہا ہے۔
اسی حوالے سے مذکورہ ڈیپارٹمنٹ میں بریسٹ کینسر سے متعلق آگہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شمع اسحاق بطور مہمان خصوصی شریک ہوئیں، سیمینار میں ڈاکٹرز، طبی ماہرین،طبی عملے اور اسٹوڈنٹ نرسز سمیت خواتین بھی شریک تھیں۔
اس موقع پر طبی ماہرین نے شرکاء کو کینسر سے متعلق آگہی دی اور کینسر سے بچاؤ اور احتیاط کی تدابیر سے بھی آگہی فراہم کی۔