صوابی میں ڈمپر الٹ کر کار پر گر گیا، حادثے میں کار میں سوار ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق اور3بچے زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ ٹوپی بائی پاس روڈ پر نہر موڑ کے قریب پیش آیا جہاں صوابی کے علاقے کوٹھا سے اسلام آباد جانے والی کار پر سامنے سے آنے والا ڈمپر الٹ گیا۔
حادثے میں کار میں سوار ایک ہی خاندان کے 5افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 3بچے زخمی ہوگئے۔
زخمی بچوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال ٹوپی منتقل کردیا گیا ہے،حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں زخمی ہونے والے 2 بچوں کا باپ بھی شامل ہے۔