• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر،ہونٹ اور تالو کٹے بچوں کے لیے مفت سرجری کیمپ

سکھر (بیورو رپورٹ) سکھر بلڈ اینڈ ڈرگز ڈونیٹنگ سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر محمد نعیم نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر سال دس ہزار ایسے بچے پیدا ہوتے ہیں جن کے قدرتی طور پر ہونٹ اور تالو کٹے ہوئے ہوتے ہیں ، وہ بلڈ اینڈ ڈرگز ڈونیٹنگ سوسائٹی اور المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی کے اشتراک سے لگائے گئے ہونٹ اور تالو کٹے بچوں کے تین روزہ مفت پلاسٹک سرجری کیمپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ ڈاکٹر محمد نعیم نے کہاکہ المصطفیٰ سوسائٹی کے پروفیسر ڈاکٹر اشرف گناترا اور ان کی ٹیم کے جذبے کو سراہا۔ انہوں نے بتایا کہ کیمپ میں اندرون سندھ سے آئے ہوئے145سے زائد بچوں نے استفادہ حاصل کیاجبکہ مذکورہ تعداد میں سے 64بچوں کی مفت پلاسٹک سرجری کی گئی۔
تازہ ترین