ملتان (سٹاف رپورٹر) میئر ملتان چوہدری نوید الحق آرائیں نے کہا ہے کہ شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ماتمی جلوسوں کے روٹس پر بہترین انتظامات کئے جائیں گے اور سٹریٹ لائٹس ،صفائی و ستھرائی کے انتظامات کے علاوہ دیگر مسائل کے حل کے لئے اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں مرکزی تنظیم لائسنسداران کے صدر مہر مزین چاون کی قیادت میں وفد سے کی گئی ملاقات میں کیا اس موقع پر میئر ملتا ن نے چیف آفیسر سردار تاشفین، ایم او آئی عارف بٹ کو احکامات جاری کئے کہ وہ لائسنسداروں کو درپیش مسائل کے حل کے سلسلے میں اقدامات کو یقینی بنائیں جبکہ اس موقع پر چیئرمین رانا سجاد، رانا نسیم، عبد الرحیم، اظہر چاون ، امتیاز حسین صدیقی، نذر عباس چغتائی، غلام عباس سمیت دیگر بھی موجود تھے۔