• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ،فیکٹری سمیت 9دکانیں سیل ،مالکان گرفتار ،مشینری بھی قبضے میں لے لی گئی

کوئٹہ (آ ن لائن) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) فرخ عتیق کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ نے شہر میں تجاوزات اور مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف جاری مہم کے دوران کارروائی کرتے ہوئے کا سی روڈ پر تجاوزات ختم کرکے 9دکانوں کو سیل اوردکان مالکان کو گرفتار کر لیا ہے ۔ جبکہ سرکی کلاں میں غیر قانونی طور پر قائم مصالحہ فیکٹری کو سیل کر کے سامان ضبط کرلیا ہے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں قائم شکایا ت سیل میں درج ہونے والی عوامی شکایا ت پر کانسی روڈ پرٹریفک نظام میں خلل ڈالنے پر9دکانداروں کو گرفتار کر کے ان کی دکانیں سیل کی گئیں جبکہ کسی اجازت نامہ کے بغیر غیر قانونی طور پر مصالحہ فیکٹری گنجان آبادی میں چلانے پر 2روز قبل تنبیہ کی گئی ۔ مصالحہ جات فیکٹری کو شہر سے باہر منتقل کر کے این او سی حاصل کرنے کے بعد چلایا جائے۔ وارننگ کے باوجود مصالحہ جات بنانے کا کام جاری تھا جس پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ بتول اسدی اور ڈائریکٹر لیگل محکمہ انوائر مینٹل پروٹیکشن رضوان احمد کے ہمر اہ فیکٹری کو سیل کر کے تما م مشینری ضبط کر لی۔
تازہ ترین