آسڑیا کے ایئر پورٹ پر تند و تیز ہواؤں اور بارش سے مسافر طیارہ جب لینڈنگ کرنے رن وے کے قریب پہنچا تو مقررہ راستے پر رُکنا مشکل ہو گیا۔
کبھی جہاز دائیں جانب مُڑ جائے تو کبھی بائیں جانب رُخ موڑ لے جوخطرناک موسم اور تیز ہواؤں کے جھکڑ میں لینڈتو ہو گیا لیکن رَن وے سے اُترنے سے بال بال بچا۔

ہوا کے تیز دباؤ سے ادھر اُدھر لہراتا یہ طیارہ بحفاظت زمین تک پہنچنے میں یقیناًتجربے کار پائلٹ کیوجہ سے کامیاب ہوا جس نے اپنے پیشہ وارانہ فرائض میں مہارت کا عملی ثبوت پیش کرتے ہوئے سینکڑوں مسافروں کی بھی حفاظت کی۔