پشاور (خبر نگار خصوصی ) اسلامی جمعیت طلبہ خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام طلباء کنونشن آج منعقد ہو گاجس میں صوبہ بھر میں طلبہ کو درپیش مسائل سمیت فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے حوالے سے حکومت کو مطالبات پیش کئے جائیں گے۔ کنونشن میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق ، امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا مشتاق احمد خان اور ناظم اعلیٰ آئی جے ٹی میاں صہیب الدین کاکا خیل سمیت دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ کنونشن آج بروزجمعرات پشاور شہر کے پردہ باغ میں صبح 9 بجے شروع ہو کر دوپہر 2بجے اختتام پذیر ہو گا۔