• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسامہ کی نجی زندگی سے متعلق ویڈیوز پہلی بار منظر عام پر آگئیں

القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کی نجی زندگی سے متعلق ویڈیوز پہلی بار منظر عام پر آگئیں، امریکی سی آئی اے نے اسامہ کے کمپاؤنڈ سے قبضے میں لی گئی 4 لاکھ 70 ہزار دستاویزات اور ویڈیوز جاری کر دیں،ویڈیوز میں اسامہ کے بچوں کو کھیلتے کودتے دیکھا جا سکتا ہے ۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیوز اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی گئیں،کمپاونڈ سے ملی کمپیوٹر فائلز میں اسامہ پر بننے والی دستاویزی فلمیں، کمپیوٹر گیم، پشتو اور انڈین گانے اور کئی ہالی ووڈ کی فلمیں بھی شامل ہیں۔

جاری کردہ ویڈیوز کے ایک منظر میں بچے کمرے کے اندر کھیل رہے ہیں، دوسرے منظر میں ایک نومولود بچی کے ساتھ کوئی چٹکی بجاتے ہوئے کھیل رہا ہے جبکہ ایک اور منظر میں بچے کی قلقاریاں سنی جاسکتی ہیں ۔

ایک ویڈیو میں اسامہ کے کمپاؤنڈ کے ارد گرد کے پہاڑوں پر برف پڑنے کے مناظر اور کمپاؤنڈ میں ہوتی بارش صاف نظر آرہی ہے۔ایک اور ویڈیو میں ایک داڑھی والا شخص جو مقامی لباس پہنے ہے، بچوں کو ایئرگن سے نشانہ بازی سکھا رہا ہے، ویڈیو میں بچے تو دکھائی دے رہے ہیں لیکن یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ کس کے بچے ہیں۔

تازہ ترین