• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احمد نورانی پر حملے کی تحقیقات کا جائزہ لے رہا ہوں :احسن اقبال

Investigating Attack On Ahmed Noorani Ahsan Iqbal

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ دی نیوز کے صحافی احمد نورانی پر حملے کو آزادی صحافت پر حملہ سمجھتے ہیں، میں اس واقعے کی روزانہ کی بنیاد پر تحقیقات کا جائزہ لے رہا ہوں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں دی نیوز کے سینئر صحافی احمد نورانی کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی۔

اسپیکر کی ہدایت پر صاحبزادہ طارق اللہ نے دعا کرائی بعد ازاں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے احمد نورانی پر حملے پر پالیسی بیان دیتے ہوئے مزید کہا کہ ایوان کو یقین دلاتا ہوں کہ جلد بزدلانہ کارروائی کرنے والوں تک پہنچ جائیں گے۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ سمیت دیگر وسائل سے تحقیقات کی جارہی ہیں،جن لوگوں بے بزدلانہ کارروائی کی ان تک پہنچنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

تازہ ترین