• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان کشمیر کا آئینی اور تاریخی حصہ ہے،محمد غالب

برمنگھم(پ ر) تحریک کشمیر برطانیہ کے زیر اہتمام یوم آزادی گلگت بلتستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے موقع پر صدر تحریک کشمیر یورپ محمد غالب، صدر تحریک کشمیر برطانیہ راجہ فہیم کیانی ، سینئر رہنما خواجہ سلیمان ،مولانامحمدسجاد اور دیگر نے کیک کا ٹا۔ اس موقع پر محمد غالب نے کہا کہ یکم نومبر 1947 کوظلم وجبر کے خلاف لڑ کر گلگت بلتستان کے عوام نے ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کی تھی ،گلگت بلتستان کشمیر کا آئینی اور تاریخی حصہ ہے،کشمیر میں جب بھی رائے شماری ہوگی گلگت بلتستان کے عوام رائے شماری میں فیصلہ کن کردار ادا کریں گے۔ گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ حقیقی آزادی کا جشن اس وقت منایا جائے گا،جب پورا کشمیر آزا د ی کی نعمت سے سرفراز ہوگا ۔کشمیر کی وحدت اورکشمیر یوں کے حق خودارادیت پر کسی کو سودا کرنے اجازت نہیں دیں گے۔ صدر تحریک کشمیر برطانیہ راجہ فہیم کیانی کا کہنا تھاکہ کشمیری قوم کی تقسیم کرنے کی اور رائے شماری کے خلاف سازشوں کاڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔کشمیری قوم کے مطالبہ حق خود اردیت کے محافظ بن کر عالمی سطح پر کشمیر ایشو کواجاگر کر رہے ہیں اور جب تک کشمیریوں کو ان کاپیدائشی حق خوداردیت دے کر ان کے مستقبل کے فیصلے کا حق انہیں نہیں دیا جاتا اس وقت تک عالمی سطح کےہر فورم پر کشمیریوں کامقدمہ لڑیں گے۔ گلگت بلتستان کشمیر کا اہم جزو ہے اور کشمیر کی تمام اکائیوں کو حق خودارایت میں حصہ لینا ہے ۔ خواجہ سلیمان کا کہنا تھاکہ گلگت بلتستان کی آزادی کا جشن ابھی ادھورا ہے جب تک پورے کشمیر کو آزادی نصیب نہیں ہوجاتی اس وقت تک تمام کشمیری قوم یکجا اور متحد ہوکر کشمیر کے آزادی کے لیے اپنی آواز بلند کرے ۔ مولانا سجادنے تقریب کا اختتام محکوم و مجبور عوام کی آزادی خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کرائی۔
تازہ ترین