• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کھاد درآمدی سے برآمدی ملک بن گیا ،شاہد خاقان

اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک بھر میں صنعتی شعبے کو گیس اور بجلی فراہم کی جارہی ہے،ہمیں سخت محنت سے توانائی کے شعبے میں مزید ترقی کرنی ہے،توانائی کے شعبے میں ہم نے وہ کام کیے جو کسی اور نے نہیں کئے،پاکستان کھاد درآمدی ملک سے برآمدی ملک بن گیا ہے،گیس کو ہماری توانائی کی ضرورت پورا کرنے میں کلیدی حیثیت حاصل ہے، تاپی گیس منصوبہ عملدرآمد کے مراحل میں ہے، ایران ،پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ عالمی پابندیوں کے باعث التواء کا شکا ر ہے، فرنس آئل سے بجلی پیدا کرنے کے پلانٹس کو گیس پر منتقل کیا جارہا ہے۔
تازہ ترین