ملتان (سٹاف رپورٹر) واساکے 150 سے زائد پنشنرز کو 2 ماہ سے میونسپل کا رپوریشن کی طرف سے پنشن شیئر نہ ملنے پر غازی یونین (سی بی اے) واسا کے چیف ایگزیکٹو احسان اﷲ ڈوگر کی سر براہی میں وفد نے مئیر ملتان چو ہدری نو ید الحق آرائیں سے ان کے آفس میں ملاقات کی، وفد میں جنرل سیکرٹری محمد اکرم خان، چیئرمین عبد المالک شا مل تھے وفد نے پنشن شیئر نہ ملنے پنشزز کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا جس پر میئر ملتان چو ہدری نوید الحق نے وفد کو بتایا کہ کا رپوریشن انتظامیہ نے ان پنشزز کو شیئر کی ادائیگی کے سلسلے میں صوبائی محکمہ لو کل گو رنمنٹ سے کلیئرنس مانگ لی ہے اور بہت جلد اس معاملے کو حل کر لیا جائے گا ۔