• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں اپنی نوعیت کا پہلا نادرا پاسپورٹ ایگزیکٹو آفس فعال

ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان میں اپنی نوعیت کا پہلا اور ملکی سطح پر پانچویں نادرا پاسپورٹ ایگزیکٹو آفس کو آپریشنل کر دیا گیا ہے جس کے بعد شہری بڑی تعداد میں یہاں کا رخ کرنے لگے ہیں۔ایگزیکٹو سنٹر میں بڑے بزرگوں اور خواتین کیلئے مؤثر انتظامات کئے گئے ہیں۔جس سے وہ ایک ہی جگہ پر وقت ضیائع کئے بغیر پاسپورٹ کی فیس جمع کرنے اور پاسپورٹ بنواسکیں گے ، جس میں عام پاسپورٹ کی فیس 6500روپے اور ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 8500روپے رکھی گئی ہے،واضح رہے کہ ایگزیکٹیو آفس میں صارفین کو اعلیٰ ترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جوکہ اس قبل کسی بھی پاسپور ٹ آفس میں میسر نہ تھیں۔
تازہ ترین