کو ئٹہ(پ ر) انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کو ر بلو چستان میجر جنرل ندیم احمد انجم کی خصوصی ہدایت پر صوبے کے دور دراز اور پسماندہ علاقو ں میں ایف سی کی جانب سے مفت طبی کیمپس تسلسل سے منعقد کیئے جا رہے ہیں تاکہ سہو لتو ں سے محروم علاقو ں کی آبادی صحت کی مفت اوربروقت سہو لیات حاصل کر سکے، فرنٹیئر کو ر بلو چستان سبی سکاؤٹس کی جانب سے کردان ضلع و تحصیل صحبت پور میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں 609مریضوں کا مفت معائنہ اور ادویات تقسیم کی گئیں ۔ ایف سی نے دور دراز سے آئے لوگوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید آلات کی سہولیات بھی فراہم کیں ،علاقے کے لو گو ں نے فرنٹیئر کو ر بلو چستان کی جانب سے انسا نیت کی خدمت کے جذبے کو سراہا اورطبی کیمپ میں فراہم کی جانیوالی سہو لیا ت کی تعریف کی۔