• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ شہر کی صفائی کی ابتر صورتحال کا نوٹس لیا جائے، بلوچستان بس فیڈریشن

کوئٹہ(پ ر)ا ہلیان سیٹلائٹ ٹائون منی مارکیٹ کے نمائندگان عبدالحلیم اچکزئی عبدالباقی اچکزئی محمود خان اور صوبائی ٹرانسپورٹ فیڈریشن یونین کے جنرل سیکرٹری حاجی اختر جان کاکڑ اور صدر سعید جان لہڑی نے مشترکہ بیان میں صوبائی حکومت سے شہر میں صفائی کی ابتر صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ سیٹلائٹ ٹائون منی مارکیٹ بلاک ٹو میں گندگی کے ڈھیر جابجا پھیلے ہوئے ہیں جبکہ صفائی کا عملہ بھی اکثر غیر حاضر رہتا ہے کچرہ دان بھرے ہونے کے بعد اکثر نالیاں بند رہتی ہیں اورگندہ پانی سڑکوں پر بہتا رہتا ہے انہوںنےصوبائی حکومت اور کیو ڈی اے حکام سے صفائی کی ابتر صورتحال کا فوری طور پر نوٹس لینے اور تمام عملہ کو پابند رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین