کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سابق میئر وناظم رحیم کاکڑ سرور بازئی نسیم الرحمن سلیم قریشی نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن سے اپیل کی ہے کہ وہ حسب سابق کوئٹہ ڈسٹرکٹ کی پرائس کنٹرول کمیٹی کو ہدایات دیں کہ وہ فوری شہرمیں گرانفروشوں کا نوٹس لے ڈپٹی کمشنر اپنی ٹیمیں تشکیل دیں اور پورے شہر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈائون شروع کیاجائے شہر میں تمام اشیائے ضروریات کے نرخ ہر دکاندار اپنی مرضی سے مقرر کرتے ہیں دکان والے ایک ریٹ اور ریڑھی والے کا دوسرا ریٹ ہوتا ہے محکمہ زراعت کو پابند کیاجائے کہ وہ حسب سابق جس طرح انکی ذمہ داری بنتی ہے روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ کمیٹی اپنے ریٹ مقرر کرےاور اس پر عملدرآمد کرایاجائے اس کے علاوہ درزی باربر کے تمام حضرات کا اپنا ریٹ ہے ڈپٹی کمشنر دفتر میں بیٹھنے کی بجائے فوری اس عوامی اورضروری پرائس کنٹرول کے مسئلہ کو حل کریں۔