اسلام آباد ( نمائندہ جنگ )وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ احمد نورانی پر حملہ آزادی صحافت پر حملہ ہے ، جلد واقعہ میں ملوث افراد تک پہنچ جائیں گے، اْنہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔ اْنہوں نے کہاکہ احمد نورانی پر حملہ کا واقعہ نہایت افسوسناک ہے اور حکومت کو اس پر گہری تشوئش ہے ، فوری طور پر انتظامیہ نے اعلی سطحی تحقیقاتی کمیٹی بنائی ہے ، سیف سٹی کیمروں اور دیگر ٹیکنالوجی کی مدد سےتفتیش آگے بڑھا رہے ہیں ، واقعہ میں ملوث فرد کے خاکے اخبارات میں شائع کرا دیئے گئے ہیں اور میں خود تحقیقات کی بنیاد پر رپورٹ لے رہا ہوں جلد ہی اس بزدالانہ کارروائی میں ملوث افراد تک پہنچ جائیں گے ۔