وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار خرابیٔ صحت کے باعث علاج کی غرض سے برطانوی دارالحکومت لندن میں مقیم ہیں۔
اسحاق ڈار کو طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے لندن کے اسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے، ان کی انجیو پلاسٹی کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار گزشتہ ہفتے تفصیلی معائنے کیلئے 3مرتبہ اسپتال آئے تھے۔
بدھ کے روز ان کی انجیوگرافی بھی کی گئی، ڈاکٹرز نے اسحاق ڈار کو لندن میں قیام بڑھانے اور علاج کی ہدایت کی ہے۔