چمن(نمائندہ جنگ) چمن بارڈر ٹرمینل پر کھڑےآئل ٹینکر کی ٹنکی پھٹنے سے ہزاروں لیٹر تیل بہہ گیا۔لیویز حکام کے مطابق جمعہ کی صبح بارڈر ٹرمینل پرپچاس سے زائد نیٹو کے آئل ٹینکرز افغانستان جانے کے لئے تیار کھڑے تھے کہ اس دوران ایک ٹینکر کی ٹنکی میں ہوا بھرجانے سے ٹنکی پھٹ گئی جس کے باعث ٹینکر سے تیل رسنا شروع ہو گیا تاہم فوری طور پر سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ساتھ کھڑے پچاس سے زائد آئل ٹینکروں کو بحفاظت افغانستان روانہ کر دیا ۔