ملتان(نمائندہ جنگ)بہاولپور لے جانےکی آفر، کار سواروں نے فیملی کوکار میں بٹھا لیا ،شوہر کو اتار کر بیوی اور بچی لے گئے ، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے کےواصف نے پولیس کو آگاہ کیا کہ وہ اپنی بیوی اور بچی کے ساتھ بہاولپور جانے کےلئے جنرل بس اسٹینڈ پر پہنچا تو ایک کار آکر رکی عبدالحمید کے ساتھ تین افراد سوار تھے ،عبدالحمید کو وہ جانتا تھا جس نے کہا کہ وہ بھی بہاولپور جا رہے ہیں وہ اس کے ساتھ بیٹھ گئے، آگے جاکر ملزمان نے پسٹل نکال لیا، اسے ز بردستی اتار کر اس کی بیوی کو لے کر فرار ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔