سیالکوٹ (صباح نیوز) سیالکوٹ انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر جہاز کی پرواز سے پہلے مسافر لاؤنج میں بیٹھے مسافر کی روح پرواز کرگئی ۔سمبڑیال کے قریبی گاؤں بھوپالوالہ کا رہائشی 45سالہ نواز بٹ نجی ایئر لائن کی فلائٹ کے ذریعے کویت جانے کیلئے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائر پورٹ پر پہنچا تو متعلقہ حکام نے اس کو اور اس کے سامان کو چیک کرنے کے بعد کلیئر کرتے ہوئے بورڈنگ کارڈ جاری کردیا ۔ وہ بورڈنگ کارڈ لے کر مسافر لاؤنج میں بیٹھا جہاز کی پرواز کا انتظار کررہا تھا کہ اچانک ہارٹ اٹیک سے اس کی روح پرواز کر گئی ۔