امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ جنہوں نے کرپشن کی یا جن لوگوں پر نیب میں مقدمات ہیں چل رہے ہیں انہیں آئندہ الیکشن میں حصہ نہیں لینا چاہیے۔
نارووال کی تحصیل ظفروال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ لڑائی ایک فرد سے نہیں بلکہ اس نظام سے ہے۔
مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے بار بار حکومتیں کی ہیں اور صرف چند خاندان اور چند جاگیر دار آئے جو رنگ بدلتے ہیں، پارٹی بدلتے ہیں لیکن کردار بدلنے کے لیے تیار نہیں۔