• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی کے مزید80مقدمات فوجی عدالتوں کو بھیجیں گے ، احسن اقبال

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں ) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے 29مقدمات فوجی عدالتوں کو بھیجنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے مزید 80 مقدمات فوجی عدالتوں کو بھیجے جائیں گے جس کے بعد ہمارے پاس کوئی کیس زیر التوا نہیں رہے گا۔انھوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے دہشت گردی سے متعلق 29 کیسز کو فوجی عدالتوں میں چلانے کی منظوری دی گئی تھی جس کے بعد یہ مقدمات فوجی عدالتوں کو بھیج دئیے گئے ہیں ۔انھوں نے آرمی چیف کے وزیر اعظم کو لکھے گئے خط کی بھی تصدیق کی اور بتایا کہ وزیر اعظم نے اس خط کا جواب دے دیا ہے ۔
تازہ ترین