ملتان(سٹاف رپورٹر)سنٹرل جیل ملتان میں گزشتہ روز آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں272مریضوں کا معائنہ کیا گیا،اور250مریضوں کو عینک اور ادویا ت دی گئیں۔جبکہ 14مریضوں کے آپریشن کیے گئے،کیمپ مایہ ناز آئی سرجن ڈاکٹر منظور حسین ملک کی زیر نگرانی منعقد ہوا،جس میں ڈاکٹر نجف بخار ی اور اکرم چوہدری نے بھی شرکت کی،اس موقع پر سینئر سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل محسن رفیق اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ملک لیاقت بھی ہمراہ موجود تھے، اسیران کے معائنے کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے۔