• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رائےونڈ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ اجتماعی دعاکے ساتھ اختتام پذیر

The First Step Of The Raiwand Gathering Ended

لاہور کے نواحی علاقے رائےونڈ میں سالانہ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ اجتماعی دعاکے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا،دعا میں لاکھوں افراد نے شرکت کی اور ملک و قوم کی سلامتی و ترقی، خوشحالی اور اللہ کےحضور اپنی بخشش کی ، اس دوران رقت آمیز مناظربھی دیکھنے میں آئے۔

رائےونڈ میں تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ جمعرات 2نومبر کو شروع ہوا تھا، جس میں ملک اور بیرون ملک سے مسلمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر سیکیورٹی، ٹریفک اور صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کئے گئے تھے۔

شرکاء کاکہناتھا کہ وہ اللہ کےحضور اپنی بخشش،دین کی سمجھ اور تزکیہ نفس کے لئے تبلیغی اجتماع میں شرکت کرتے ہیں، اختتامی دعا اجتماع کے امیر حاجی عبدالوہاب نے دعا کرائی، جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔

اجتماعی دعامیں کئی رقت آمیز مناظردیکھنے کو ملے اور شرکاء کی ہچکیاں بندھ گئیں، دعا کے بعد شرکاء کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

تبلیغی اجتماع کادوسرا مرحلہ 9نومبر جمعرات سے شروع ہوگا ۔

تازہ ترین