ملتان ( سٹاف رپورٹر) ڈی پی آئی سیکنڈری پنجاب سید ممتاز حسین شاہ نے کہا ہے کہ ضلع ملتان کو انرولمنٹ بڑھانے اور بچوں کو سکولوں میں ڈراپ آوٹ شرح کو کم کرنے بارئے ایک ماڈل ضلع بنانے کی تجویز زیر غور ہے لہذاءافسران تعلیم اور سکولسربراہان و اساتذہ انرولمنٹ ‘ کوالٹی آف ایجوکیشن پر فوکس کرلیں۔ سکولزمیں ٹیسٹ سسٹم بہتر بنایا جائے ۔سکولوں کے انفرسٹرکچر کو بہتر بہتر سے بنایا جائے۔ اس ضمن میں پنجاب حکومت نے نان سیلری بجٹ(این ایس بی)سکولوں کو فراہم کردیا ہےوہ قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ چونگی نمبر6میں میٹنگ سے صدارتی خطاب کر رہے تھے جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان رئیس احمد ‘ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری ریاض احمد خان ‘ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز زنانہ و مردانہ ‘ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز اور113گرلز و بوائز ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولز کے سربراہان نے شرکت کی ۔ سی ای او رئیس احمد نے بتایا کہ ضلع ملتان کے سکولز میں نرسری جماعت میں 88ہزار بچوں کے داخلے کا ہدف پوراکرلیا گیا ہے ۔ اب جن مختلف سکولز کا نرسری میں بچوں کے اپنے داخلوں کا ٹارگٹ پورا نہیں ہو سکا ۔انہیں ہدف پورا کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔