• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں پانی کی قلت برقرار ،ٹینکر مافیا کی چاندی ہوگئی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کےمختلف علاقوں میں آبنوشی کا مسئلہ بدستور برقرار مکین پانی کی بوند بوندکو ترسنے لگے ٹینکر مافیا کی چاندی متعلقہ حکام خاموش تفصیلات کے مطابق شہر کے اکثر وسطی و نواحی علاقوں میں پانی بدستور نایاب ہے جس کی وجہ سے لوگوں کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیںجبکہ پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے مکین سارا سارا دن پانی کے حصول کے لیئے دربدر کی ٹھوکریں کھاتے نظر آتے ہیں اور ٹینکر مافیا کے رحم وکرم پر ہیںجبکہ دوسری جانب رہی سہی کسر ٹینکر مافیا نے بھی مہنگے داموںپانی فروخت کر کے پوری کر دی ہےشہریوں کا کہنا ہے کہ موسم کی تبدیلی کے باوجود پانی کا مسئلہ حل نہ ہوسکا انہوںنے مطالبہ کیاہے کہ فی الفور شہر میں پانی کی سپلائی یقینی بنائی جائےبصورت شدید احتجاج کیا جائے گا۔
تازہ ترین