• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع ہسپتال لورالائی میں ڈاکٹرز کی تعیناتی یقینی بنائی جائے،صوبائی محتسب

کوئٹہ (خ ن)عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ صوبائی محتسب بلوچستان عبدالغنی خلجی نے محکمہ صحت لورالائی اور لورالائی میڈیکل کالج کے حکام کو ہدایات جاری کر تے ہوئے ڈسٹرکٹ ہسپتال لورالائی میں ڈاکٹرز کی کمی پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہسپتال میں ڈاکٹرز کی جلد تعیناتی کی ہدایت کی ہےتاکہ غریب عوام کو صحت کی سہولیات فراہم ہو سکیں دریں اثناء صوبائی محتسب کو لورالائی میڈیکل کالج کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔جس پر صوبائی محتسب نے کالج کو جلد فعال کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کالج میں اساتذہ اور دیگر ملازمین کی تعیناتی میرٹ کے مطابق کی جائے اور اس میںکسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ صوبائی محتسب نے کہا کہ میڈیکل کالج کو فعال کرنے اور ڈسٹرکٹ ہسپتال لورالائی میں ڈاکٹروں کی تعیناتی کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔
تازہ ترین