ملتان( سٹاف رپورٹر) خواتین یونیورسٹی ملتان میں وزیر اعظم فیس واپسی سکیم کے تحت طلبا وطالبات کوتاحال پیسےنہیں مل سکے، بتایا گیا ہے کہ 2015ءمیں فیس واپسی سکیم کے تحت پی ایچ ڈی‘ ایم فل اور ایم ایس سی کے طلبا وطالبات کو جون میں ہی چیک دے دئیے گئے تھے ، اس کے بعد 2016ءمیں اگست میں چیک دئیے گئے مگر اب چیک نہیں دئیے گئے،طلباوطالبات متعلقہ ملازمین سے رابطہ کرتے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ انہیں اس بارے کچھ علم نہیں ، انہوں نے گورنر و چانسلر سے نوٹس لینے اوراحکامات دینے کا مطالبہ کیاہے ۔