ملتان (سٹاف رپورٹر) پیر طریقت حضرت پیر سید ولی محمد شاہ المعروف چادر والی سرکار ؒکے عرس کی اختتامی تقریب میں سجادہ نشین پیر سید علی حسین شاہ نے شیخ محمد طاہر رشید اور ان کے بھائی شیخ طارق رشید کے درمیان صلح کرادی ،دونوں بھائی گلے ملے اور گلے شکوے دور کئے واضح رہے کہ کچھ عرصے سے دونوں بھائیوں کے درمیان شدید اختلافات چلے آرہے تھے ،اس موقع پر پیر سید علی حسین شاہ نے کہا کہ اولیاء اللہ کے آستانوں سے محبت اور اخوت کا درس ملتا ہے