• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیشنل سرجیکل ویک‘ بینظیر ہسپتال میں جدید الیکٹرک آلات پر ورکشاپ

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) انٹرنیشنل سرجیکل ویک کے حوالے سے بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی میں جدید الیکٹرک میڈیکل آلات کے بارے میں ورکشاپ منعقد ہوئی۔ پاکستان سوسائٹی آف سرجنز راولپنڈی اسلام آباد چیپٹر کے صدر پروفیسر نعیم ضیاء‘ پروفیسر عبدالفضل‘ پروفیسر محمد حنیف‘ پروفیسر وقاص رضا‘ ڈاکٹر نوید ملک‘ ڈاکٹر ظفر‘ ڈاکٹر آمنہ مسعود‘ پوسٹ گریجویٹ ریزیڈنٹس‘ میڈیکل افسران سمیت نرسنگ و پیرا میڈیکل سٹاف نے شرکت کی۔ پروفیسر محمد حنیف نے اپنے مقالے میں لیپرو سکوپک سرجری کیلئے استعمال ہونے والے الیکٹرک آلات کے استعمال‘ توانائی کے سرجری پروسیجر کے دوران مطلوبہ ضرورت کے مطابق استعمال اور سرجری کے جدید طریقوں کے بارے میں بتایا۔ سرجن ڈاکٹر عبدالفضل اور پروفیسر محمد حنیف نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین