پاکستان ہاکی ٹیم نے میلبورن میں پریکٹس کا آغاز کردیا، چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم پہلا میچ کل آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔
26گھنٹے کا طویل سفر طے کرنے کے بعد پاکستان ٹیم میلبورن پہنچ گئی، 5 گھنٹے آرام کے بعد پاکستان ٹیم نے سوا گھنٹے پریکٹس کی۔
چیف کوچ فرحت خان نے جیو نیوز کو بتایا کہ سفر کے بعد تھکاوٹ تو ہوگئی تھی، لیکن اگر سارا دن آرام میں ہی گزار دیتے تو پریکٹس کا موقع نہیں ملتا اس وجہ سے ٹریننگ کرنے کو ترجیح دی۔
چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ کل سے میلبورن میں شروع ہوگا پاکستان ٹیم پہلا میچ میزبان آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ میں جاپان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں بھی شریک ہیں۔