پشاور(خصوصی نامہ نگار) شمع کرکٹ کلب نے جانز کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیکر پہلا شیخ امجد رشید ٹی ٹونٹی گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔جانز کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ20 اوورز میں 88 رنز بنائے کفایت نے 22 اور خان بہادر نے 16 رنز بنائے ، شمع کلب کی طرف سے محمد اعجاز خالد، اسد اﷲاور عادل امین نے دو دو ، ارسلان خان ، افتخار احمداور رفعت اﷲ نے ایک ایک کھلاڑی آئوٹ کیا ۔ جوا ب میں شمع کلب نے مطلوبہ ہدف 11 ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، محمد رضوان 39 ، حماد الحسن 30 اور افتخار احمد 17 رنزکے ساتھ نمایاں رہے ۔ جانز کلب کی طرف سے حسنین نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔جوہر علی کو ٹورنامنٹ کا بہترین بیٹسمین ، محمد اعجاز خالدکو بہترین بائولر اورکاشف حیات کو بہترین وکٹ کیپر قرار دیا گیا، بہترین کارکردگی کا ایوارڈ محمد الیاس کو دیا گیا۔ اختتامی تقریب میں ناظم ٹائون ون زاہد ندیم نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے نائب ناظم شعیب بنگش، ٹائون ون سپورٹس کمیٹی ممبران حاجی اسلم، ڈی ایس او جمشید بلوچ، جنرل منیجر شیخ طارق مجید ، مارکیٹنگ منیجر فضل نبی ، پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اصغر علی خان ، سیکرٹری حنیف شاہ ، فنانس سیکرٹری ذاکر خان اور پی سی بی کوچ فضل اکبر بھی موجود تھے۔