• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال سے پہلے پرویز مشرف راضی

Pervez Musharraf Pleaded Before Farooq Sattar And Mustafa Kamal

ایم کیو ایم پاکستان ا ور پاک سرزمین پارٹی کے ایک ہونے پر آل پاکستان مسلم لیگ کا رد عمل بھی سامنے آگیا۔

آل پاکستان مسلم لیگ کے ترجمان ڈاکٹر امجد نے کہا ہے کہ اگر ایم کیو ایم اورپی ایس پی ہمارےاتحادکاحصہ بن جاتےہیں تو پرویز مشرف قیادت کرسکتےہیں۔

پرویز مشرف کی جانب سے جاری ہونے والے ویڈیو بیان میں کہا ہے گیا کہ مہاجروں کے اتحاد پرخوشی ہے، ہمدردی ایم کیوایم کےساتھ نہیں مہاجروں کےساتھ ہے،مہاجر قوم کو اکٹھاہوکر ایک نئی طاقت کو ابھر کر سامنے آنا چاہیے۔

انہوں نےمزید کہا کہ ایم کیو ایم نےاپنےآپ کوپاکستان بھرمیں بدنام کر دیا ہے، اس کا کوئی سیاسی مستقبل نظر نہیں آتا۔

انہوں نے دونوں متحد ہونے والی جماعتوں کو مشورہ دیا کہ دیہی سندھ میں اپنی طاقت کوابھاریں، پیپلز پارٹی کو ہرا کر حکومت بنا سکتے ہیں۔

پرویز مشرف نے اپنے بیان میں مہاجر کمیونٹی کے اکٹھا ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ خوشی ہے کہ ایم کیو ایم اور پی ایس پی مل رہے ہیں۔

تازہ ترین