• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی کا خدشہ،لاہور سے راولپنڈی آنیوالی ٹرینوں میں کمانڈوز تعینات کرنیکا فیصلہ

گوجرانوالہ(این این آئی)دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر لاہور سے راولپنڈی جانے والی ٹرینوں میں اسپیشل کمانڈوز تعینات کرنے اور ضلع گوجرانوالہ کے تمام ریلوے اسٹیشنوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کوآرڈینیشن کمیٹی کے فیصلوں کی روشنی میں ضلع بھر میں ریلوے ٹریک کی پٹرولنگ گن مینوں پر مشتمل ٹیم کریگی ۔ ریلوے اسٹیشنوں پر پولیس فورس کی نفری میں مزید اضافہ کیلئے ہدایات جاری کر دی گئیں۔ لاہور سے پنڈی جانے والی وی آئی پی ریل گاڑی کے آگے 30منٹ کے فاصلہ پر پائلٹ انجن بھی چلانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز پاکستان ریلوے شارق جمال خان کی طرف سے گوجرانوالہ کے ڈپٹی کمشنر اور سی پی او سمیت متعلقہ ریلوے حکام کو ضروری ہدایات جاری کردیں گئیں۔ گوجرانوالہ ضلع کے ریلوے اسٹیشنوں پر ریلیف ٹرین 24گھنٹے تیار رہے گی۔
تازہ ترین