• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں چہلم پرحفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت

Ordered Chehlum Security Better In Quetta

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے شہداء کربلا کے چہلم کے موقع پر کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے آئی جی پولیس کو چہلم کے جلوسوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ امن وامان کی عمومی صورتحال کی بہتری کے لئے غیرمعمولی اقدامات کرنے بالخصوص صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کے گشت اور نفری میں اضافے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ نے سیکیورٹی فورسز کے درمیان مربوط روابط اور مشترکہ حکمت عملی وضع کرتے ہوئے سماج دشمن اور شرپسند عناصر کے خلاف جاری کاروائیوں کو مزید مربوط بنانے کی ہدایت کردی۔

انہوں نے یہ ہدایت کرتے ہوئے مزید کہا کہ دہشت گردی کے کسی بھی ممکنہ خطرے سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لئے بھرپور تیاری مکمل رکھیںاور چوکس رہیں۔

تازہ ترین