کوئٹہ کے علاقے چمن ہاوسنگ اسکیم میں خود کش حملہ میں شہید ڈی آئی جی حامد شکیل سمیت 3اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ، جن کی بعد میں تدفین کردی گئی ہے۔
کوئٹہ کی پولیس لائن میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے موقع پر سخت حفاطتی انتظامات کئے گئے تھے جبکہ نماز جنازہ میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی، کمانڈر سدرن کمانڈ عاصم سلیم باجوہ، آئی جی پولیس بلوچستان، صوبائی وزرا، پولیس اور فوجی حکام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
نماز جنازہ کے بعد شہید ڈی آئی جی حامد شکیل کی میت کینٹ قبر ستان لائی گئی جہاں انہیں سپرد خاک کردیا گیا تھا۔