ملتان(سٹاف رپورٹر)فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلوے میاں ارشد ملتان ڈویژن کی3روزہ انسپکشن مکمل کرنے کے بعد واپس لاہور روانہ ہوگئے ،انہوں نے کندیاں سے بھکر تک انسپکشن کے دوران تمام سٹیشنوںپر حاضری رجسٹر چیک کئے ‘ سگنل ‘ٹریک ‘سٹیشنوںپر صفائی ستھرائی کے معاملات اور دیگر امور کا جائزہ بھی لیا، میاںارشد کی ملتان ڈویژن کی انسپکشن کے دوران تمام سٹیشنوں پر سٹاف نے ان سے الوداعی ملاقاتیں کیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا،واضح رہے کہ ایف جی آئی آر12دسمبر کو اپنی مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائر ہوجائیں گے ان کی جگہ چیف انجینرٹریکظفراللہ کلوڑ کی تعیناتی کا امکان ہے۔