• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ دھماکہ،آفتاب شیرپائو اور امیر مقام کا اظہار افسوس

پشاور(نمائندہ خصوصی) قومی وطن پارٹی کے قائد و سینئر سیاستدان آفتاب احمد خان شیرپائو اور وزیراعظم کے مشیر و صوبائی صدر مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئرامیر مقام نے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں کوئٹہ بم دھماکہ میں پولیس افسروں اور اہلکاروں کی شہادت اور کوہاٹ سے لاہور جانے والی بس کے حادثہ میں 32افراد کے جاں بحق اور60سے زائد افراد کے زخمی ہونے کے واقعات پر افسوس کا اظہاراور جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک حادثہ سے خیبر پختونخوا میں صف ماتم بچھ گئی ہے۔
تازہ ترین