کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سابق میئر ناظم رکن میٹرپولیٹن رحیم کاکڑ، سرور بازئی، سلیم قریشی، نسیم الرحمن، میر منظور احمد سرپرہ، عمر فاروق کاکڑ، عبدالغفار، محمد اکبر نے بیان میں وزیر اعلیٰ کی جانب سےکوئٹہ کو دو اضلاع میں تقسیم کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کو انتظامی طور پر چلانا مشکل ہو گیا تھا تیس لاکھ لوگوں کا ضلع ایک ڈپٹی کمشنر سے چلانا ناممکن تھا اس کے علاوہ کوئٹہ ضلع کی حلقہ بندیاں عوامی ضروریات اور قانون کے مطابق ہونی چاہیے اگر حلقہ بندیاں خواہشات کے مطابق ہوئیں تو اس سے نقصان غریب عوام کا ہوگا لہذا ضروری ہے کہ کوئٹہ کے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے علاوہ بلدیاتی حلقہ بندیاں کی جائیں کوئٹہ میں دو میونسپل کارپوریشن فوری بنائی جائیں۔