• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کا راولپنڈی ڈویژن میں انسداد بدعنوانی آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) نیب نے راولپنڈی ،چکوال،جہلم اور اٹک میں انسداد بدعنوانی کے سلسلے میں عوامی آگاہی مہم چلانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ بھجوایا جس میں کہا گیا ہے کہ انسداد بدعنوانی کے حوالے سے مختلف نعروں پر مشتمل بل بورڈز لگائے جائیں۔مراسلہ کے ساتھ جو نعرے بھجوائے گئے ہیں ان میں اچھا کردار بدعنوانی سے نجات۔بدعنوانی معاشرے کی جڑوں کو کھوکھلا کرتی ہے،بدعنوانی فلاح کو روکتی ہے،بدعنوانی کا ثمر قابلیت کا انخلاء۔انفرادی خود احتسابی،اجتماعی خود احتسابی کا سنگ میل وغیرہ شامل ہیں۔مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے معاشی و سماجی مسائل کی جڑ بدعنوانی ہےنیب اس لعنت کے خاتمے کیلئے اقدامات کررہا ہے۔راولپنڈی ڈویژن کے چاروں اضلاع کی انتظامیہ اپنے اپنے علاقوں میں آگاہی کیلئے نمایاں مقامات پر بل بورڈز لگائے۔
تازہ ترین