پنجاب میں دھند کی شدت میں اضافہ ہو گیا، موٹروے لاہور سمیت مختلف سیکشنز پر ٹریفک بند کر دی گئی جبکہ لاہور سے بہاولپور تک حد نگاہ 100میٹر رہ گئی ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق دھند میں حد نگاہ کم ہونے کے باعث موٹروے لاہور سے شیخوپورہ تک بند کر دی گئی ہے۔
لاہور سے بہاولپور تک حد نگاہ صفر سے100میٹر رہ گئی جبکہ موٹروے پولیس نے ہدایت کی ہے کہ شہری اسموگ و دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
پولیس نے ہدایت دیتے ہوئے مزید بتایا کہ گاڑیوں پر فوگ لائیٹس لگائیں اور مشکل حالات میں ہیلپ لائن 130 پر کال کریں۔