ملتان سٹا ف رپورٹر)سرائیکستان عوامی اتحاد کے رہنما ؤں شوکت مغل ، اللہ نواز وینس، اکبر خان ملکانی ، آصف خان ، عابدہ مطلوب بخاری ، محمد جان خان بابر اور پیپلز پارٹی کے رہنما بابو نفیس انصاری نے سرائیکستان قومی کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ سقوط ڈیرہ اسماعیل خان کے حوالے سے سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کے بغیر صوبہ قبول نہیں کریں گے ،گومل یونیورسٹی میں سرائیکی شعبہ بنایا اور خیبرپختونخواہ میں پرائمری سطح پر سرائیکی تعلیم شروع کی جائے ،ٹانک ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبہ سرائیکستان ہماری منزل ہے،اس موقع پر عزم کا اعادہ کیا گیا کہ سرائیکی صوبے کے قیام تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی،اس موقع پر عنایت اللہ ، احمد نواز سومرو، مطلوب بخاری ، جاوید چنڑ و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔