• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان موٹروے کاافتتاح آئندہ سال اپریل میں کیاجائیگا،حا فظ عبدالکر یم

اسلام آباد،للِہ پنڈدادن خان (خصوصی نامہ نگار، نمائندہ جنگ)لاہور ملتان موٹروے کاافتتاح اپریل 2018 میں کردیاجائےگاجبکہ ہزارہ موٹر وے حسن ابدال سے حو یلیاں کاافتتاح آئندہ ماہ دسمبر میں ہوگا۔موٹروے پولیس میں آٹھ ہزارنئی بھر تیاں بھی جلدکر ر ہے ہیں ۔اگلے سال تک موٹرویز کا دائرہ 1800 کلومیٹر تک پھیل جائےگا۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر مواصلات ڈا کٹرحا فظ عبدالکر یم نے مو ٹروے پولیس کے 15 ڈ ی ایس پی28 پٹرولنگ آفیسر ان اور 344 جونیئر پٹر ولنگ افسران کی پاسنگ آئوٹ پر یڈ سے ٹر یننگ کالج شیخو پورہ میں خطاب کر تے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر مواصلات ڈا کٹر حا فظ عبدالکر یم نے کہاکہ مو ٹروے پولیس کی کارکردگی ملکی اداروں کے لئے مثال بن چکی ہے۔انسپکٹر جنرل ڈا کٹر سیدکلیم امام نےکہا کہ موٹروے پولیس میں کو تاہی ہوسکتی ہے بے ایمانی نہیں ہمارا کام روڈ سیفٹی اور ڈرائیورز کی تربیت کر نا ہے۔یہ منصب یہ عہدے اللہ کی دین ہے ہمیں تبدیلی کے لیے دن رات کام کر نا چا ہیے ۔کمانڈنٹ ٹر یننگ کالج ڈی آئی جی خالد محمود نے سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے منتخب ہونے والے28 پٹرولنگ آفیسرزاور 344جونیئرپٹرول آفیسرزآج پاس آ ئوٹ ہو رہے ہیں۔ چھ ماہ کی تربیت کے دوران ہماری کوشش رہی ہے کہ افسران کی پیشہ وارانہ مہارت کوبہتربنایاجائے،آئی جی سیدکلیم امام نے وفاقی وزیرحافظ عبدالکر یم کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔
تازہ ترین