کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد کھوکھر، سکریٹری شہباز احمد کے موجودہ دور میں پاکستان ہاکی ٹیم مزید زوال کا شکار ہوگئی، پے درپے کوچنگ اسٹاف کی تبدیلیاں، کھلاڑیوں میں ردوبدل نے پاکستان ہاکی کا بہڑا غرق کردیا، پیسہ کارونا رونے والے یہ دونوں اعلی عہدے داروں کے سامنے پاکستان ہاکی ٹیم ملبورن میں رسواء ہوگئی جس کے بعد ہاکی کے حلقوں کا کہنا ہے کہ اب وطن واپسی پر وہ قومی ہاکی ٹیم کے لئے غیر ملکی آ سٹریلین کوچ اور فزیکل ٹرینر کا پلان قوم کے سامنے پیش کریں گے۔