کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاون میں دستی بم کا دھماکہ ہوا ہے، دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکہ کیسکو کے دفتر کے احاطے میں ہوا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے تاہم دفتر کے اندر کھڑی 2 گاٹیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
واقعہ کے بعد قانون نافذ کرنے والےاداروں کے اہلکار اور بم ڈسپوزل ٹیم موقع پر پہنچ گئےجبکہ پولیس نے ابتدائی طور پر بتایا کہ بظاہر لگتا ہے کیسکو دفتر پر ہی دستی بم پھینکا ۔
پولیس نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہےتاہم پولیس نے بعد میں علاقے کو کلیر قرار دے دیا اور ملزمان کی تلاش شروع کردی۔