• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں فریب اورمفادپرستی کی سیاست قریب المرگ ہے،سراج الحق

Todays Print

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ کراچی میں فریب اور مفاد پرستی کی سیاست قریب المرگ ہے ۔ عوام کے سامنے سب کے چہرے عیاں ہوچکے ہیں ۔ ڈراموں سے عوام کی بھوک پیاس ختم نہیں ہوسکتی ۔ کشمیر کے حوالے سے آج تک ریاستی پالیسی نہیں بنائی گئی ۔ کشمیری پاکستان کیلئے کٹ رہے ہیں جبکہ ہمارے حکمران ذاتی مفادات کی لڑائیاں لڑ رہے ہیں ۔ جماعت اسلامی کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نےاسلام آباد میں جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر گلگت بلتستان کے جنرل باڈی کے 44ویں سالانہ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس سے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود،متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین،حریت کانفرنس کے کنونیئر غلام محمدصفی ،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہ فاضل حسین تبسم نے بھی خطا ب کیا،سراج الحق نے کہاکہ کشمیر کی آزادی کا مجھے اس طرح یقین ہے جس طرح رات سے صبح ہونے کا یقین ہوتا ہے ، مودی یاد رکھے ٹینکوں اور توپوں کی بنیاد پر کشمیریوں کو غلام نہیں رکھا جاسکتا ،کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے۔

کشمیریوں سے بے وفائی کرنے والا پاکستان کا کوئی بھی حکمران انجام بد سے نہیں بچ سکا ، حکمرانوں کی کمزور پالیسیوں کی وجہ سے ابھی تک کشمیری آزادی حاصل نہیں کر سکے ۔اسلام آباداور مظفرآباد حقیقی بیس کیمپ بن جاتے تو کشمیر کب کا آزاد ہو چکا ہوتا ،انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کو ان کا حق دلائے ۔

تازہ ترین